شہ سرخیاں
Home / بین الاقوامی / سابق وزیراعظم نواز شریف نے سینیئر وزرا کو لندن طلب کرلیا

سابق وزیراعظم نواز شریف نے سینیئر وزرا کو لندن طلب کرلیا

لندن (ڈیسک نیوز) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے سینیئر وزرا کومشاورت کیلئے لندن بلا لیا۔نواز شریف کابینہ کےسینئر وزرا سے ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کریں گے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی تیمارداری کیلئےلندن میں موجود ہیں۔ نوازشریف نےمشاورت کیلئے وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر داخلہ احسن اقبال اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار سمیت کابینہ کےاہم وزرا کو لندن طلب کیاہے۔وزیرخزانہ اسحاق ڈارلندن جا چکے ہیں۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اٹھارہ ستمبرکونیویارک میں شروع ہونے والے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے براستہ لندن جائیں گے۔ وزیراعظم اپنے وفدکے ہمراہ نوازشریف سے لندن میں ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز اور ملکی سیاسی صورتحال کےحوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

x

Check Also

ختم نبوت سے متعلق تحفظات پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا: پیر نظام الدین جامی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی نے ...

Connect!