شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بھائی پھیرواور گردونواح میں آوارہ اور باؤلے کتوں کی یلغار،درجنوں افراد کتوں کا شکار بن گئے

بھائی پھیرواور گردونواح میں آوارہ اور باؤلے کتوں کی یلغار،درجنوں افراد کتوں کا شکار بن گئے

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرواور گردونواح میں آوارہ اور باؤلے کتوں کی یلغاردرجنوں افراد کتوں کا شکار بن گئے۔کتوں کے غول کے غول مگر انتظامیہ خاموش ۔عوامی سماجی حلقوں کا آوارہ اور باؤلے کتے مارنے کا مطالبہ۔ کتے مار مہم کیلیے وقف رقوم خرد برد ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دنوں میں درجنوں افراد آوارہ کتوں کے کا ٹنے سے زخمی ہوچکے ہیں۔بھائی پھیرو ،کامونگل ،گگہ سرائے اور ارد گردکے دیہاتوں میں آوارہ اور باؤلے کتوں کے ریوڑ کے ریوڑچلتے پھرتے نظر آتے ہیں اور ان سے راہگیروں کی زندگیاں محفوظ نہیں۔ہر آنے جانے والوں کو کاٹ کر زخمی کردیتے ہیں اور جب یہ لوگ علاج کرانے سول ہسپتال بھائی پھیرومیں طبی امداد کیلیے جاتے ہیں تو وہاں اکثر کتے کے کاٹے کی ویکسین نایاب ہوتی ہے اور ہسپتال کا عملہ ان مریضوں سے سوتیلی ماں کا سلوک کر تا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ماضی میں بلدیاتی اداروں نے آوارہ اور باؤلے کتے مارنے کیلیے باقاعدہ سرکاری ملازم رکھے ہوئے تھے مگر اب کافی عرصہ سے یہ مہم نہیں چلائی گئی۔پتہ چلا ہے کہ کتے مار مہم کے فنڈ کرپٹ ملازمین کی جیبیں بھرنے کے کام آتے ہیں۔مقامی ،سماجی و عوامی حلقوں اور کامونگل کے مہردین نے ڈی سی اوقصور سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر محکمہ صحت اور ٹی ایم اے حکام کی مدد سے آوارہ اورباؤلے کتوں کے خاتمہ کی مہم چلائیں اور ہسپتالوں میں ویکسین فراہم کریں

x

Check Also

ختم نبوت سے متعلق تحفظات پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا: پیر نظام الدین جامی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی نے ...

Connect!