شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بھائی پھیرو:گلی میں گل گھپاڑا کرنے سے منع کرنے پر پندرہ مسلح افراد کا محنت کش کے گھر پر دھاوا

بھائی پھیرو:گلی میں گل گھپاڑا کرنے سے منع کرنے پر پندرہ مسلح افراد کا محنت کش کے گھر پر دھاوا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)گلی میں گل گھپاڑا کرنے سے منع کرنے پر پندرہ مسلح افراد کا محنت کش کے گھر پر دھاوا ۔اندھا دھند فائرنگ سے پورے محلے میں خوف و ہراس ۔لوگوں نے گھروں میں چھپ کر جانیں بچائیں ۔ چار افراد شدید زخمی۔مظلوم خاندان کی اعلیٰ حکام سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل ۔تفصیلات کے مطابق عید گاہ روڈ پر ملزم رحمت بیگ اور اسکے ساتھی گلی میں کھڑے ہو کر گل غپاڑہ کر رہے تھے کہ اسی گلی کے محمد اسلم کھوکھر نے انہیں منع کیا جس پر ملزمان مشتعل ہو گئے اور کہاکہ کوئی مائی کالال ہمیں اپنی من مرضی کرنے سے نہیں روک سکتا ہے ملزم رحمت بیگ نے اپنی دیگرساتھیوں شہباز ،شہزاد ،عظمت، کاشف، عارف اسحاق جنید، زوہیب اور چھ کس نا معلوم کے ہمراہ آتشیں اسلحہ سے مسلح ہو کر اسلم کے گھر پر دھاوا بول دیا ۔اوراسکے گھر کے شیشے توڑنے شروع کر دئیے اور اسلم پر وحشیانہ تشدد کرناشروع کر دی جب اسے چھڑانے کے اسکا بھائی محمداکرم اور عاشق آگے بڑھے تو ملزمان نے انہیں بھی زبردست تشدد کا نشانہ بنایا اور گولیاں مار کرزخمی کر دیا ۔ملزم کافی دیر تک پوری گلی میں اندھا دھند فائرنگ کر کے دہشت پھیلاتے رہے لوگوں کے گھروں اور دیواروں پر گولیاں مار مار کر بڑھکیں مارتے رہے ۔گلی محلے کے لوگوں نے بڑی مشکل سے چھپ کر اپنے گھروں میں گھس کرجانیں بچائیں اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ملزمان کے چنگل سے نجات دلائی اور گلی محلے میں بکھرے ہوئے اسلحہ کے خول قبضہ میں لے کرقانونی کاروائی شروع کر دی ۔محمداسلم نے اس سارے واقعہ کی تحریری درخواست مقامی پولیس اور اسکی کاپیاں صحافیوں کودیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف تحفظ کیا جائے

x

Check Also

کالم : سانچ اقوام متحدہ کے عالمی دن اور ہماری سرگرمیاں تحریر : محمد مظہررشید چودھری

کالم : سانچ اقوام متحدہ کے عالمی دن اور ہماری سرگرمیاں تحریر ...