شہ سرخیاں
Home / پاکستان / سابق وزیراعظم نوازشریف سخت سیکیورٹی میں احتساب عدالت میں پیش ہوگئے

سابق وزیراعظم نوازشریف سخت سیکیورٹی میں احتساب عدالت میں پیش ہوگئے

اسلام آباد(بیوروچیف)سابق وزیراعظم نوازشریف سخت سیکیورٹی میں احتساب عدالت میں پیش ہوگئے ہیں ، جہاں ان کے خلاف تینوں نیب ریفرنسوں پر سماعت شروع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں دائر کیے گئے تین نیب ریفرنسوں کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شروع ہوگئی ہے، احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر کیسز کی سماعت کریں گے،نواز شریف کی پیروی ان کے وکیل خواجہ حارث کررہے ہیں ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کے بچوں کی وکالت امجد پرویز کررہے ہیں ، عدالت نے نواز شریف، ان کے بچوں اور داماد محمد صفدر کو چھبیس ستمبر تک ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دے رکھا تھا۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم اور ان کے بچوں کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس، لندن فلیٹس کی ملکیت سے نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں ریفرنسز دائر کئے گئے تھے ۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ملزمان کو پہلے انیس ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا جبکہ عدم حاضری پر نیب کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عدالت نے چھبیس ستمبر کے لیے دوبارہ سمن جاری کیے تھے۔عدالتی سمن میں کہا گیا تھا کہ الزامات کا جواب دینے کے لیے سابق وزیراعظم کی عدالت حاضری ضروری ہے لہذا وہ 26 ستمبر کی صبح9بجے عدالت میں پیش ہوں۔

x

Check Also

پھولنگر:مرغی خانہ سے نکلنے والی بدبودار ہوا نے سارے گاؤں کے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دیں

بھائی پھیرو(نامہ نگار) مرغی خانہ سے نکلنے والی بدبودار ہوا نے سارے ...

%d bloggers like this: