شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:واپڈاسب ڈویثرن سرفرازنگر میں اوورربلنگ،کرپشن ،رشوت خوری اور ناقص بجلی لائنوں کے خلاف کسان بورڈ کا احتجاجی مظاہرہ

بھائی پھیرو:واپڈاسب ڈویثرن سرفرازنگر میں اوورربلنگ،کرپشن ،رشوت خوری اور ناقص بجلی لائنوں کے خلاف کسان بورڈ کا احتجاجی مظاہرہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار)واپڈاسب ڈویثرن سرفرازنگر میں اوورربلنگ،کرپشن ،رشوت خوری اور ناقص بجلی لائنوں کے خلاف کسان بورڈ کا احتجاجی مظاہرہ ۔فیکٹریوں،پرائیویٹ بجلی گھروں سے کروڑوں کی بجلی چوری کروا کر اہلکار سارا بوجھ غریب کسانوں اور گھریلو صارفین پر ڈال دیتے ہیں،بجلی کی ناقص لائنوں کی وجہ سے درجنوں مویشی اور انسان اپنی جانیں گنوا بیٹھے مگر نا اہل عملہ بجلی کی لائنیں درست کرنے کی بجائے کسانوں کو دھکے دیکر دفتروں سے نکال دیتا ہے۔مطالبات نہ مانے گئے تو ہزاروں کسان واپڈا ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔کسان رہنماؤں کا مظاہرین سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کسان بورڈ کے درجنوں کسانوں نے کسان رہنمارائے محمد افضل کھرل اور احمد جمال کی قیا دت میں واپڈاسب ڈویژن سرفراز نگر کے باہر واپڈا کی زیادتیوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور واپڈا اہلکاروں کے خلاف نعرے بازی کی ۔مظاہرین سے خطاب کرتے کسان بورڈ کے ضلعی صدر رائے محمد افضل کھرل اور مقامی رہنما احمد جمال نے کہا کہ واپڈا اہلکاروں نے بجلی چوری کروانے کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ۔بجلی چوری میں چھوٹے چھوٹے اہلکار وں سے لیکر بڑے بڑے افسر ملوث ہیں جو صنعتی کارخانوں،پرائیویٹ گرڈ سٹیشنوں اور گھریلوں صارفین سے مک مکا کرکے ہر ماہ کروڑوں کی بجلی چوری کروا کر اپنی تجوریاں بھرتے ہیں اور پھر لائن لاسز پورا کرنے کیلیے بجلی چوری کا سارا بوجھ غریب کسانوں اور عام گھریلو صارفین پر ڈال دیتے ہیں۔گزشتہ ماہ سینکڑوں کسانوں کو ہزاروں یونٹ زائد ڈالکر کسانوں کی چیخیں نکال دیں اور درجنوں کسانوں کو لاکھوں روپے کے زائد بل ڈال دیے گئے ۔ان رہنماؤں نے الزام لگایا کہ اسی طرح یہ اہلکار سارا دن صرف بجلی چوری اور اووربلنگ ڈالنے کا کام کرتے ہیں اور بجلی خراب ہو جائے تو کمپلینٹ آفس میں کوئی اہلکار ڈیوٹی نہیں دیتا جس وجہ سے لوگوں کی بجلی کئی کئی دن بندرہتی ہے۔ واپڈا لائنوں کی مرمت کے لئے آنے والی کروڑوں روپے کا سامان بیچ بیچ کر اہلکاروں نے کروڑوں کما لیے مگر بجلی کی لائینیں جگہ جگہ سے ناقص میٹیریل اور کم اونچائی پر ہونے کی وجہ سے کئی دفعہ جان لیوا حادثات میں درجنوں مویشی اور انسان زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔کسان بورڈ کے رہنما احمد جمال نے کہا کہ عوام نے کئی بار بجلی کی ناقص لائنوں کے بارے واپڈا سرفراز نگر کو زبانی اور تحریری طور پر آگاہ کیا مگر ناہل ۔رشوت خور اور کرپٹ اہلکاروں کے کانوں پر جون تک نہیں رینگی۔کسانوں نے دھمکی دی کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے،اووربلنگ ختم نہ کی گئی اور ناقص بجلی کی لائنوں کا ٹھیک نہ کیا گیا تو ہزاروں کسان لاہور جاکر واپڈا ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے اور اسکی تمام تر ذمہ داری واپڈا پر ہو گی۔ان مظاہرین نے عدالت عالیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھائی پھیرو ایکسین آفس،اور تمام سب ڈویژنوں میں کروڑوں کی خرد برد کا از خود نوٹس لے۔

error: Content is Protected!!