شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو اورعلاقہ بھر میں محرم عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

بھائی پھیرو اورعلاقہ بھر میں محرم عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو اورعلاقہ بھر میں محرم عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔نواسہ رسول کی یاد میں مجالس اور جلسے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ذاکرین نے نوحہ خوانی اور مر ثیہ خوانی کی جبکہ علما نے امام عالی مقام کے فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی۔سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق علاقہ بھر عاشورہ محرم عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے۔نواسہ رسول کی یاد میں امام بارگاہوں اور نجی گھروں میں مجالس منعقد ہو رہی ہیں جن میں ذاکرین امام عالی مقام کے مصائب اور کربلا کے واقعات پر منظوم نزرانہ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ جبکہ کئی مساجد میں علما نے امام عالی مقام کے فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی۔ پولیس کے سیکورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے محرم میں ابھی تک کوئی نا خوشگوار واقع پیش نہیں آیا۔گزشتہ رات بھی کئی امام بارگاہوں میں مجالس منعقد کی گئیں جن میں علاقے کے نامور ذاکریں نے امام عالی مقام کو نزرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ کئی مساجد میں بھی علمائے اکرام نے جلسوں میں امام حسین کے فضائیل بیان کیے

error: Content is Protected!!