شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پاکستان بمقابلہ سری لنکا: پہلے سیشن کے اختتام تک سری لنکا کے 61 رنز پر 3 آؤٹ

پاکستان بمقابلہ سری لنکا: پہلے سیشن کے اختتام تک سری لنکا کے 61 رنز پر 3 آؤٹ

ابو ظہبی (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے کھانے کے وقفے تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 61 رنز اسکور کرلئے۔ پہلے سیشن کے اختتام تک 28.1 اوور کا کھیل ہوا۔ پاکستان کی طرف سے یاسر شاہ نے عمدہ بائولنگ کرتے ہوئے 18 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ حسن علی نے 10 رنز کے عوض 1 کھلاڑی کو ائوٹ کیا۔سری لنکا کی طرف سے اننگ کا آغاز کروناراتنے اور جے کے سلوا نے کیا تاہم 34 کے مجموعی اسکور پر جے کے سلوا حسن علی کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔ وہ 12 رنز بناسکے تھے۔ تھریمانے بغیر کھاتہ کھولے یاسر شاہ سے ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے جبکہ مینڈس 10 رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ کروناراتنے 32 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

error: Content is Protected!!