شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی میرے نہیں عمران خان کے خلاف سازش ہے،سید خورشید شاہ

اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی میرے نہیں عمران خان کے خلاف سازش ہے،سید خورشید شاہ

کراچی (پاک نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشیداحمد شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت اپنے ہی چیئرمین کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہے۔اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی میرے نہیں عمران خان کے خلاف سازش ہے کیونکہ شاہ محمود قریشی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ عمران خان بات نہیں سنتے۔میں نے ہی اسپیکر کو درخواست کر کے تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے استعفے منظور نہ کرنے کی استدعا کی تھی، قائد حزب اختلاف ہوں اور رہوں گا۔ ایک خصوصی انٹرویو میں خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) سے ہمارا کوئی مک مکا نہیں اس لیے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے وقت تمام پارٹیوں سے مشاورت کی گئی مگر اس وقت تحریک انصاف والے کسی اور دنیا میں تھے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے اتحاد سے پیپلزپارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ اپوزیشن جماعتیں پی ٹی آئی سے ساتھ چلنے کو مشکل ہی تیار ہوں البتہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان تقسیم سے حکومت کو ضرور فائدہ ہوگا۔

error: Content is Protected!!