شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پتوکی:خیابان یو سف ہا ؤسنگ اسکیم میں زبیدہ یو سف ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹرکاسنگ بنیاد رکھ دیاگیا

پتوکی:خیابان یو سف ہا ؤسنگ اسکیم میں زبیدہ یو سف ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹرکاسنگ بنیاد رکھ دیاگیا

پتوکی (تحصیل رپورٹر )پتو کی میں خیابان یو سف ہا ؤسنگ اسکیم میں 200بیڈ پر مشتمل زبیدہ یو سف ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کا سنگ بنیا د رکھ دیا گیا۔ پرو فیسر ڈاکٹر محمد جمشید اور پرو فیسر ڈاکٹر محمو دا حمد نے حاجی محمد یو سف بھٹی کے ہمراہ سنگ بنیا د رکھا تفصیلات کے مطابق پتو کی میں خیابان یو سف ہا ؤسنگ اسکیم میں 200بیڈ پر مشتمل زبیدہ یو سف ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کا با ضا بطہ سنگ بنیا د رکھنے کی تقریب منعقد ہو ئی ۔ پرو فیسر ڈاکٹر محمد جمشید اور پرو فیسر ڈاکٹر محمو د احمد نے خیا بان یو سف ہا ؤسنگ اسکیم پتو کی کے چیئر مین حاجی محمد یو سف بھٹی اور ڈائریکٹر عمران یو سف بھٹی کے ہمراہ مل کر سنگ بنیا د رکھا ۔ تقریب میں فاؤنڈیشن فا ر ینگ ریسر چرز ڈاکٹر عرفان بشیر ، صدر ڈاکٹر ذیشان عابد اور فنانس سیکر ٹری فرحان یو سف بھٹی ، پریس کلب پتو کی کے صدر تنویر اسلم خاں ، وائس چیئر مین میاں جا وید اقبال ،پریس سیکر ٹری میاں محمد سلیم ، ہیومن رائٹس کمیٹی تحصیل پتو کی کے صدر ندیم رضا خاں ایڈووکیٹ ، خالد بھٹی ، عمران یو سف بھٹی ، سابق نائب نا ظم جمیل بھٹی ، رضوان بھٹی ، سمیت ڈاکٹروں کی بڑی تعدا د نے تقریب میں شرکت کی ۔ خیابان یو سف ہا ؤسنگ اسکیم پتو کی میں دو سو بیڈ پر مشتمل زبیدہ یو سف ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر 28کڑو ر روپے کی لا گت سے تین سال کے عرصہ میں مکمل کیا جا ئے گا ۔ اور اس کی چار منزلہ عما رت تعمیر کی جا ئے گی ۔ ہسپتال کوجدید سہولتوں سے آراستہ کر کے یہاں پر غریب مستحق مریضوں کا مفت علا ج کیا جا ئے گا ۔

error: Content is Protected!!