شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / نااہل وزیر اعظم کو پارٹی کا صدر بنانے کی ترمیم عدالت میں چیلنج ہو سکتی ہے۔شاہ محمود قریشی

نااہل وزیر اعظم کو پارٹی کا صدر بنانے کی ترمیم عدالت میں چیلنج ہو سکتی ہے۔شاہ محمود قریشی

ملتان(نمائندہ خصوصی)شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ایک نااہل وزیر اعظم کو پارٹی کا صدر بنانے کی ترمیم عدالت میں چیلنج ہو سکتی ہے۔ملتان میں دولت گیٹ چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر خارجہ تبدیل ہونا چاہے یا ان سے وزارت خارجہ واپس لی جائے کیونکہ خواجہ آصف کے بیان کوبھارتی میڈیا ہیڈلائن بنا رہا ہے جو کہ ملک کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے علم تھا پاکستان تحریک انصاف اکیلی تبدیلی نہیں لا سکتی، جب کہ لیڈر آف اپوزیشن کی تبدیلی کو (ن) لیگ کی جانب سے روکنا ایک افسوسناک بات ہے،پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ لیڈر آف اپوزیشن کی تبدیلی کے لئے پرامید ہے ، محرم الحرام کے بعد مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کریں گے، امید ہے وہ ہمارا ساتھ دیں گے۔

error: Content is Protected!!