شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / محمد وسیم نے کارلوس میلو کو پہلے ہی رائونڈ میں ناک آؤٹ کردیا

محمد وسیم نے کارلوس میلو کو پہلے ہی رائونڈ میں ناک آؤٹ کردیا

پانامہ(نمائندہ سپورٹس) پاکستانی باکسر محمد وسیم نے پانامہ میں مقامی تجربہ کار باکسر کارلوس میلو کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا اورمسلسل آٹھویں بارفتح کی بدولت ڈبلیو بی سی فلائی ویٹ اعزاز کے دفاع میں سرخرو ہوگئے۔پاکستانی باکسر محمد وسیم نے پروفیشنل کیریئر میں فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ ورلڈ باکسنگ کونسل کا عالمی فلائی ویٹ اعزاز کے دفاع میں ایک مرتبہ پھر سرخرو رہے۔ پانامہ میں تجربہ کار کارلوس میلو کے خلاف رینکنگ مقابلہ پانامہ سٹی میں ہوا۔ محمد وسیم نے 8 راؤنڈ کے مقابلے کے پہلے ہی راؤنڈ میں کارلوس میلو کو ناک آؤٹ کردیا۔حریف باکسر محمد وسیم کے طاقتور پنچ پر ڈھیر ہوگیا۔ کارلوس میلو کیریئرکی 44ویں فائٹس لڑ رہے تھے جبکہ محمد وسیم کے کیریئر کا یہ آٹھواں مقابلہ تھا۔ وہ ابتدائی 8 فائٹس میں ناقابل شکست ہیں اور ڈبلیو بی سی کے فلائی ویٹ عالمی چیمپئن ہیں۔ جسے انہوں نے ایک اور فتح حاصل کرکے برقرار رکھا۔

error: Content is Protected!!