شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو اور گردونواح میں یوم شہادت حسین نہایت عقیدت واحترام سے پر امن طورپرمنایا گیا

بھائی پھیرو اور گردونواح میں یوم شہادت حسین نہایت عقیدت واحترام سے پر امن طورپرمنایا گیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو اور گردونواح میںیوم شہادت حسین نہایت عقیدت و احترام سے پر امن طور پر منایا گیا۔سیکورٹی کے سخت انتظامات ۔بھائی پھیرو شہر میں امام عالی مقام کی یاد میں علم اور تعزیہ کے جلوس نکالے گئے۔ ذاکرین نے نوحہ خوانی اور مرثیہ خوانی کی جبکہ علما نے سید الشہداکے فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو ،جمبر،کامونگل،، اور گردونواح میں عاشورہ محرم عقیدت اور احترام سے منایا گیا۔امام عالی مقام کی یاد میں زوالجناح، علم اور تعزیہ کاجلوس مرکزی امام بارگاہ حسینیہ سجادیہ سے نکالا گیاجلوس کی قیادت سید نقی عباس،سید متقی،علی ہاشم ،سید بابر مشہدی نے کی۔جلوس اپنے مقررہ راستوں پر چلتا ہوا شام کو پر امن طور پر ختم ہوگیاراستے میں ذاکرین نے مرثیہ خوانی اورنوحہ خوانی کی ،ماتمی ٹولیوں نے زنجیر کنی کی ،جبکہ علما نے سید الشہداکے فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی۔ راستے میں کربلاکے پیاسوں کی یاد میں پانی کی سبیلیں لگائی گئیں۔شام کو مجلس شام غریباں منعقد ہوئیں۔جماعت اسلامی بھائی پھیرو کے زیر اہتمام منعقدہ سیرت حسین کے ایک جلسہ میں امیر ضلع راؤ اختر حسین نے کہا کہ سیرت حسین سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ وقت کے یزیدوں کی بیعت نہ کی جائے اور اپنا ووٹ نیک اور صالح امیدواروں کو دیکر ملک میں نطام مصطفے ﷺ کی راہ ہموار کی جائے ۔مکتب اہلسنت کی کئی مساجد میں امام عالی مقام اور کربلا کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے جلسے اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔مسجد انوار غوثیہ میں ایک شہادت کانفرنس سے مولانا غلام حسن نورانی،مولانا محمد افضل نقشبندی ،شیخ مشتاق نورانی،اسداللہ حیدر نورانی،اور دیگر نے خطاب کیا۔

error: Content is Protected!!