شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ابوظہبی ٹیسٹ میچ ،136رنز کا آسان ہدف،پاکستان کے 44پر پانچ آؤٹ

ابوظہبی ٹیسٹ میچ ،136رنز کا آسان ہدف،پاکستان کے 44پر پانچ آؤٹ

اسلام آباد(نمائندہ سپورٹس)ابوظہبی ٹیسٹ میچ انتہائی دلچسپ  مرحلے میں داخل ،136 رنز کے ہدف کے تعاقب مں44 رنز پر 5 پاکستانی کھلاڑی آئوٹ ہوگئے ،اوپنر سمیع اسلم 16 گیندوں پر 2 رنز بنا سکے جبکہ پہلی اننگز میں اچھی بلے بازی کرنیوالے محمداظہر بغیر کھاتہ کھولے ہوئے آئوٹ ہوگئے ۔اس سے پہلے  میچ کے آخری  روز  پاکستانی بائولرز نے انتہائی شاندار گیند بازی  کی،پوری ٹیم کو67 اوورز میں 138 رنز پر ڈھیر کردیا،یاسر شاہ نے 5 لنکن بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی،حسن علی ،اسد شفیق اور حارث سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،جبکہ محمد عباس نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ابوظہبی ٹیٹ میچ کا لنچ کے بعد کا سیشن شروع ہے اور اس کے بعد بھی ایک سیشن باقی ہے ۔آسان  ہدف کو دیکھتے ہوئے یہ امید کی  جارہی ہے کہ گرین شرٹس آسانی کیساتھ یہ ٹیسٹ میچ اپنے نام کر لیں گے۔لیکن ابتدائی نقصان کے بعد یہ ہدف حاصل کرنا مشکل نظر آرہا ہے۔

error: Content is Protected!!