شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پاکستان کوانقلاب نہیں اسلام کی ضرورت ہے :علامہ خادم حسین رضوی

پاکستان کوانقلاب نہیں اسلام کی ضرورت ہے :علامہ خادم حسین رضوی

لاہور(امتیازشاکر ) مرکزی امیرتحریک لبیک یارسول اللہؐپاکستان،علامہ خادم حسین رضوی،سرپرست اعلیٰ پیرمحمدافضل قادری اور سرپرست سیدعرفان احمدشاہ نے کہاہے کہ برطاینہ کے شہری جولندن کے رہائشی ہیں وہ پاکستان کی قدوقیمت نہیں جانتے ۔ہمارے بزرگوں نے لاکھوں قربانیاں دے کر اپنے بچوں کیلئے پاکستان قائم کیا۔دنیاجانتی ہے کہ پاکستان کی بنیاد اسلام ہے ۔قوم یہ بات جان چکی ہے کہ ملک کوکسی انقلاب کی نہیں اسلام کی ضرورت ہے۔حکمران ملک کولوٹ کربرطاینہ میں رہائش اختیارکرتے اور انقلاب کانعرہ لگاتے ہیں ۔سترسال گزر گئے انقلاب نہیں آیا۔قوم آج بھی صحت وتعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔بے روزگاری میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہاہے۔حکمران پرانے قرض کاسود اداکرنے کیلئے نئے قرض لے کرآئندہ نسلیں فروخت کررہے۔یہ کیسے ممکن ہے کہ حکمرانوں کے ذاتی کاروبارترقی کریں اورپاکستان کے قومی ادارے تباہی کاشکاررہیں؟یہ لوگ ملک وقوم کے ساتھ مخلص ہوتے توان کاجینامرناپاکستان کیلئے ہوتا۔عوام آنکھیں کھول کردیکھے کہ جن کے بچے کہتے ہیں کہ وہ توبرطاینہ کے شہری ہیں لہٰذاپاکستانی قانون کے پابند نہیں ایسے لوگوں کوووٹ دنیاملک وقوم کے ساتھ زیادتی ہے۔جمہوریت کاراگ آلاپنے والے شخصی آمریت کاشکار ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تحریک لبیک پاکستان الیکشن 2018ء میں بہترین کامیابی حاصل کرکے اصل جمہوریت متعارف کرواے گی۔ہم دنیاکوبتاناچاہتے ہیں اسلام ہی اس کائنات کاواحد فطری ضابطہ حیات ہے

error: Content is Protected!!