شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / لاہور:ہم بلاتفریق پوری دنیامیں امن کے حامی ہیں :علامہ خادم حسین رضوی

لاہور:ہم بلاتفریق پوری دنیامیں امن کے حامی ہیں :علامہ خادم حسین رضوی

لاہور( امتیاز شاکر ) مرکزی امیرتحریک لبیک یارسول اللہؐپاکستان،علامہ خادم حسین رضوی،سرپرست اعلیٰ پیرمحمدافضل قادری اور سرپرست سیدعرفان احمدشاہ نے کہاہے کہ دشمنان اسلام و دشمنان پاکستان سن لیں ناموس رسالت مآب ؐ پرسمجھوتاہوگانہ پاکستان کی سا لمیت وخود مختاری پرسمجھوتاممکن ہے۔افواج پاکستان کیخلاف زہراگلنے والے پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں ہوسکتے۔غیرملکی غلام یاد رکھیں پاکستان رسول اللہ ؐ کے دین اسلام کیلئے قائم اورافواج پاکستان ،پاکستان کی اسلامی ،نظریاتی اورزمینی سرحدوں کی محافظ ہیں۔افواج پاکستان نے ناموس رسالت مآب ؐ کے متعلق مثبت بیان دے کر دنیاپرواضع کردیاہے کہ پاکستانی مسلمان کسی صورت اپنے نبی ﷺ کی توہین برداشت نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہاکہ کل بھی پاک فوج کے ساتھ کھڑے تھے اورآج بھی کھڑے ہیں۔سید عرفان احمد نے کہاکہ ختم نبوت ؐ کے قانون میں تبدیلی کی مبینہ غلطی کے ذمہ داروں کوفوری طورپرقوم کے سامنے پیش کیاجائے۔ایسے لوگوں کوسرکاری عہدوں پرقائم رکھناجائز نہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ دین اسلام ہرقسم کی دہشتگردی کیخلاف ہے ،کوئی دہشتگرد اچھانہیں ہوسکتا۔دہشتگردصرف دہشتگرد ہوتاہے اس کاکوئی مذہب یافرقہ نہیں ہوتا۔ہم بلاتفریق پوری دنیامیں امن کے حامی ہیں ۔ہماری لڑائی فقط ان لوگوں کے ساتھ ہے جورسول اللہ ؐ کی ختم نبوت ؐ اور ناموس کے منکراورگستاخ ہیں۔

error: Content is Protected!!