شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ٹی ٹین لیگ کا آغاز آج شارجہ میں ہوگا

ٹی ٹین لیگ کا آغاز آج شارجہ میں ہوگا

شارجہ(نمائندہ سپورٹس) برق رفتار،تیزتراورمختصرترین ٹی ٹین لیگ کا آج سے شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں آغاز ہورہاہے۔10 اووروں کے میچوں میں شریک چھ ٹیموں کو2گروپوں میں تقسیم کیاگیاہے۔ جو4روزہ ایونٹ میں 12 میچز کھیلیں گی، ہرمیچ 90منٹ میں مکمل ہوگا۔ شارجہ کرکٹ گراؤنڈ آج سے برق رفتار،تیزتر اور10،10 اووروں پرمبنی مختصرترین ٹی ٹین کرکٹ لیگ کی میزبانی کررہاہے۔ جدیدترین طرزکے ایونٹ میں شریک 6 ٹیموں کودو گروپوں میں تقسیم کیاگیاہے۔ جو4روز میں10،10 اوورز کے 12میچزکھیلیں گی۔پہلے 2روزگروپ میچزہوں گے۔ ہرٹیم 2گروپ میچ کھیلے گی۔16 دسمبر کوپوزیشنز کے میچزہوں گے۔ اتوار 17دسمبرکو 2سیمی فائنلز اورفائنل کھیلے جائیں گے۔ تمام میچز 90منٹ میں مکمل ہوجائیں گے۔

error: Content is Protected!!