شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا اعلان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جس میں احمد شہزاد کی واپسی ہوئی ہے ۔ قومی اسکواڈ کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، احمد شہزاد، عمر امین، بابر اعظم، شعیب ملک، حارث سہیل، محمد حفیظ، محمد نواز، شاداب خان، فہیم اشرف، عامر یامین، محمد عامر، حسن علی اور رومان رئیس شامل ہیں، احمد شہزاد کو صلاحیتوں کے اظہار کا ایک اور موقع دینے کے لیے شامل کیا گیا ہے۔عماد وسیم انجری کی وجہ سے اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے، صہیب مقصود بھی فٹنس مسائل کا شکار ہیں، دونوں کو بحالی کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ ون ڈے اسکواڈ میں شامل اظہر علی اور امام الحق واپس آجائیں گے جبکہ احمد شہزاد اور عمر امین نیوزی لینڈ میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

error: Content is Protected!!