شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / میں نے زینب کے قاتل کے بارے میں یہ بات نہیں کہی، چیف جسٹس ثاقب نثار کی تردید

میں نے زینب کے قاتل کے بارے میں یہ بات نہیں کہی، چیف جسٹس ثاقب نثار کی تردید

اسلام آباد(بیوروچیف)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے خود سے منسوب احمد رضا قصوری کے بیان کی تردید کردی۔ترجمان سپریم کورٹ سے جاری بیان کے مطابق چیف جسٹس نے آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے رہنما احمد رضا قصوری سے کمسن بچی زینب کے قتل کے ملزم کی گرفتاری سے متعلق بات نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اور احمد رضا قصوری کی ملاقات کے دورانبچی کے قتل کے بعد سوشل میڈیا پر ملزم کی گرفتاریکے حوالے سے چلنے والی باتوں پر بات ہوئی کہ کیا یہ سچ ہے یا نہیں، اس سے متعلق کچھ معلوم نہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے یہ قطعاً نہیں کہا گیا کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور یہ ان کے علم میں ہے۔واضح رہے کہ سینئر وکیل احمد رضا قصوری نے دعویٰ کیا تھا کہ ننھی بچی زینب کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان نے انہیں بتایا ہے کہ زینب کا قاتل کوئی قریبی رشتے دار ہے۔

error: Content is Protected!!