شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:عوامی سماجی راہنماؤں کی طرف سےبچی کی ہلاکت پراحتجاج کرنے والے دو شہریوں کی پولیس کے ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

بھائی پھیرو:عوامی سماجی راہنماؤں کی طرف سےبچی کی ہلاکت پراحتجاج کرنے والے دو شہریوں کی پولیس کے ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔ عوامی سماجی راہنماؤں کی طرف سے آٹھ سالہ بچی کی ہلاکت پر احتجاج کرنے والے دو شہریوں کی پولیس کے ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار سول سوسائٹی کی طرف سے شدید مذمت ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قصور شہر میں اغوا کے بعد قتل کرنے والے تیرہویں المناک واقعہ میںآٹھ سالہ بچی کے قتل اور گذشتہ روز اس واقعہ پر احتجاج کرنے والے شہریوں پر پولیس کی فائرنگ سے تین شہریوں کی ہلاکت پر عوامی سماجی حلقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا اور قصور پولیس کے ہاتھوں تین احتجاجی مظاہرین کی ہلاکت کی شدید مذمت کی جماعت اسلامی ضلع قصور کے راؤ اخترعلی،اسلامی جمعیت طلبا کے ناظم ،عوامی وسماجی راہنماء مقبول احمدکمبوہ ، پریس کلب بھائی پھیروکے صحافیوں اور دیگر درجنوں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ زینب کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور شریف شہریوں کی ہلاکت کے ذمہ دار پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں نوکری سے برخواست کیا جائے ،ان راہنماؤں نے دھمکی دی کہ اگر انکے مطالبات نہ مانے گئے تو ضلع بھر میں احتجاجی مظاہرے کریں گے

error: Content is Protected!!