شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ٹیکسلا:سکھو گاوں میں لوگوں کا دیرینہ مطالبہ مکمل

ٹیکسلا:سکھو گاوں میں لوگوں کا دیرینہ مطالبہ مکمل

ٹیکسلا ( نا مہ نگار)سکھو گاوں میں لوگوں کا دیرینہ مطالبہ مکمل ، راہ گزر کے لئے فیصل اقبال نے 6 لاکھ 80 ہزار روپے کے ذاتی خرچ سے پلی کی تعمیر کردی ، اہلیان علاقہ کا فیصل اقبال کو خراج تحسین ، سکھو میسیاں کی متعدد اہم سیاسی شخصیات نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر فیصل گروپ میں شمولیت اختیار کر لی،فیصل اقبال نے سکھو میں نو تعمیر پلی کا افتتاح کیا، سکھو میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل اقبال کا کہنا تھا کہ جذب صادق ہو تو اقتدار کے بغیر بھی عوامی خدمت کا فریضہ سر اجام دیا جاسکتا ہے،ہم اپنے محدود وسائل کے باوجود علاقہ عوام کی بے لوث خدمت میں گزشتہ 17 سالوں سے بر سر پیکار ہیں،فیصل اقبال گروپ حقیقی خدمت پر یقین رکھتا ہے،عوام کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہر موقع پر ہماری بھرپور حوصلہ افزائی کی،اگر ہم اقتدار میں ہوں تو اس سے کہیں زیادہ عوامی مسائل حل کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، سکھو کے رہائشی چاچ خان بہادر کا کہنا تھا کہ فیصل اقبال نے مسجد کی تعمیر گلیات کی پختگی ، پلیوں کی تعمیرسمیت سکھو میسیاں میں لا محدود کام اپنے ذاتی خرچ سے کئے جس کے لئے سکھو میسیاں کے عوام انھیں اپنا نجات دھندہ سمجھتے ہیں،انھوں نے ہمیں کبھی مایوس نہیں کیا ،انھوں نے بتایا کہ سکھو میسیاں کی اہم سیاسی شخصیات نے فیصل اقبال کی شخصیت سے متاثر ہوکر اپنی دیرینہ سیاسی رفاقت کو خیر باد کہہ کر فیصل اقبال گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے،راجہ قیصر پرویز کا کہنا تھا کہ جو کام منتخب ہونے ولاے سیاسی نمائندوں کا تھا وہ فیصل اقبال اپنے ذاتی خرچ سے کر رہے ہیں،عوامی خدمت کا یہ سفر گزشتہ بیس سالوں سے جاری ہے،اس موقع پر ملک سعید ، سید انصار شاہ گردیزی، اقدس حنیف، راجہ بابر محمود، چوہدری فیصل،چوہدری وارثت علی شاہد،خانی زمان،ملک لہراسب،لطیف،ثاقب،یاسر، ملک وحید،امجد،کے علاوہ سکھو کی اہم سیاسی ، سماجی شخصیات شریک تھیں،

error: Content is Protected!!