شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ٹیکسلا:سید اقرار حسین شاہ کاظمی رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے

ٹیکسلا:سید اقرار حسین شاہ کاظمی رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے

ٹیکسلا( نا مہ نگار)سید اقرار حسین شاہ کاظمی رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ، مرحوم کا نماز جنازہ اکل 13 جنوری بروز ہفتہ صبح نو بجے گلشن انور جی ٹی روڈ واہ کینٹ میں ادا کیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق فیصل اقبال گروپ کے سرگرم رہنما سید اقرار حسین شاہ کاظمی جو گھر سے سیون شریف کے لئے نکلے راستے میں انکی حالت خراب ہوگئی جنہیں فوری طور پر میانوالی ہسپتال میں منتقل کیا گیا ، ایک روز موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد جمعہ کے روز اقرار شاہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے ، اقرار حسین شاہ واہ کینٹ کے علاقہ نواب آباد کے رہائشی تھے جسد خاکی واہ کینٹ لایا گیا،اقرار حسین شاہ محکمہ نادرا میں ملازمت کر رہے تھے ، کافی عرصہ سے معدے اور شوگر کے عارضے میں مبتلا تھے راستے میں انھیں اچانک خون کی الٹیاں شروع ہوگئیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں،اقرار حسین شاہ وسیع حلقہ احباب رکھتے تھے اور واہ ، ٹیکسلا، حسن ابدال میں عرصہ دراز سے اپنی سماجی و فلاحی خدمات بھی سر انجام دے رہے تھے ، ادہر اقرار حسین شاہ کی ناگہانی وفات پر فیصل اقبال گروپ کے چیئرمیں محمد فیصل اقبال نے گہرے رنج و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے گروپ کا بہت بڑا خلا قرار دیا،دوست احباب نے اقرار شاہ کی ناگہانی وفات پر اپنے تعزیتی پیغامات دیئے اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ،سید اقرار حسین شاہ کاظمی واہ ، ٹیکسلا کے سیاسی حلقوں میں بھی اپنی خاص پہچان رکھتے تھے،

error: Content is Protected!!