شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / سیالکوٹ: ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی فائرنگ، 2 خواتین شہید

سیالکوٹ: ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی فائرنگ، 2 خواتین شہید

سیالکوٹ(پاک نیوز)ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی فائرنگ، 2 خواتین شہید ۔بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر سیالکوٹ کے گاؤں کندن پور میں آبادی کو نشانہ بنایا۔سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کے چپرار سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین شہید جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر سیالکوٹ کے گاؤں کندن پور میں آبادی کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق گذشتہ رات سے جاری بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 خواتین شہید جبکہ 3 خواتین سمیت 5 شہری زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان رینجرز پنجاب نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹیں تباہ کردی گئیں۔

error: Content is Protected!!