شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / خورشید شاہ کا عمران خان کے پارلیمنٹ سے متعلق بیان پر سخت برہمی کا اظہار

خورشید شاہ کا عمران خان کے پارلیمنٹ سے متعلق بیان پر سخت برہمی کا اظہار

لاہور(پاک نیوز)میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے متحدہ اپوزیشن کے احتجاج میں عمران خان کے پارلیمنٹ سے متعلق بیان پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی پی ٹی آئی سربراہ کے ریمارکس کو مسترد کرتی ہے، پارلیمنٹ سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرکے عمران خان نے نواز شریف کے موقف کی تائید کی اس لیے اب عمران خان اور نوازشریف میں کوئی فرق نہیں رہا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت کی ناکامی کو پارلیمنٹ کی ناکامی قرار نہیں دیا جاسکتا پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پارلیمان کی عزت اور مضبوطی کی کوشش کی اور آئندہ بھی کرے گی۔

error: Content is Protected!!