شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ٹیکسلا:سی پی او راولپنڈی کا اچانک ٹیکسلا سرکل کے تھانوں کا دورہ

ٹیکسلا:سی پی او راولپنڈی کا اچانک ٹیکسلا سرکل کے تھانوں کا دورہ

ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی سے)سی پی او راولپنڈی کا اچانک ٹیکسلا سرکل کے تھانوں کا دورہ ، فرنٹ ڈیسک کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا،دورہ کے موقع پر انھوں نے تھانہ ٹیکسلا ، تھانہ صدر واہ سرپرائز چیکنگ کی،سی پی او کی اچانک آمد پر تھانوں میں کھلبلی مچ گئی ، سی پی او نے تھانوں میں مختلف امور کو بھی دیکھا اور کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدائت کی،سی پی او راولپنڈی کے اچانک دورے پر بہت سارے متاثرین جو پولیس کے خلاف شکایات لیکر بھرے پڑے تھے سی پی او سے ملاقات نہ کرسکے ، تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی اچانک سرپرائز دورے پر ٹیکسلا سرکل پہنچ گےء دورے پر پہلے وہ تھانہ ٹیکسلا گیئے بعد ازاں ایس ڈی پی او ٹیکسلا سرکل ساجد گوندل کے دفتر واہ کینٹ پہنچے جبکہ اس کے بعد فوری تھانہ صدر واہ چلے گئے، سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی نے تھانوں میں پولیس کی کارکردگی سمیت فرنٹ ڈیسک کی کارکردگی کا خصوصی جائزہ لیا اور انتظامات کو مزید بہتربنانے کے ہدائت کی،پولیس کے خلاف شکایات کرنے والے متاثرین سی پی او سے نہیں مل سکے

error: Content is Protected!!