شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پھولنگر:راناحیات اور رانا اسحاق کے والد سابق چئیرمین میونسپل کمیٹی رانا نثارخاں وفات پا گئے

پھولنگر:راناحیات اور رانا اسحاق کے والد سابق چئیرمین میونسپل کمیٹی رانا نثارخاں وفات پا گئے

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو ۔سابق صوبائی وزیر رانا پھول محمد خاں کے بھائی ،سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کے چچا،ممبران قومی اسمبلی رانا حیات خاں اور رانا اسحاق خاں کے والد سابق چئیرمین میونسپل کمیٹی بھائی پھیرو رانا نثار احمد خاں قضائے الہی سے وفات پا گئے۔ نماز جنازہ میں وی آئی پی شخصیتوں، وفاقی و صوبائی وزرا،موجودہ و سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ،چئیرمینوں ،کونسلروں اورعوامی ،سماجی،سیاسی رہنماؤں سمیت ہزاروں افرادکی شرکت ۔نماز جنازہ کے بعد ہزاروں سوگواروں نے انہیں انکے آبائی قبرستان لمبے جاگیر میں سپرد خاک کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر رانا پھول محمد خاں کے بھائی ،سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کے چچا،ممبران قومی اسمبلی رانا محمد حیات خاں ، رانامحمد اسحاق خاں ،سابق ڈپٹی اٹارنی رانامحمد عارف خاں اور سابق میجر رانا لیاقت علی خاں کے والد،چئرمین ضلع کونسل قصور رانا سکندر حیات خاں اور چئیرمین میونسپل کمیٹی بھائی پھیرو رانا عامر نثارکے داداسابق چئیرمین میونسپل کمیٹی بھائی پھیرو رانا نثار احمد خاں قضائے الہی سے وفات پا گئے ۔ رانا نثار احمد خاں کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں لمبے جاگیر کی جنازگاہ میں ادا کی گئی جس میں درجنوں وی آئی پی شخصیتوں،سابق و موجودہ وفاقی و صوبائی وزرا،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ،چئیرمینوں ،کونسلروں اورعوامی ،سماجی،سیاسی رہنماؤں ۔بیوروکریسی کے اعلی افسران ، صحافیوں عوامی سماجی و صحافتی رہنماؤں سمیت ہزاروں افرادنے شرکت کی ۔ نمازجنازہ کے بعد مرحوم کو انکے آبائی قبرستان لمبے جاگیرمیں سپرد خاک کر دیا گیا۔مرحوم علاقے بھر میں سیاسی و سماجی حلقوں میں جانی پہنچانی شخصیت تھے اور میونسپل کمیٹی بھائی پھیرو کے سدا بہار چئیرمین بنتے رہے ۔ نماز جنازہ میں جماعت اسلامی،تحریک انصاف،پی ایم ایل این،پی پی پی،سمیت دیگر سیاسی و مزہبی رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔

error: Content is Protected!!