شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:چئیرمین یوسی جمبرراناادریس خاں کے بھائی وفات پا گئے۔

بھائی پھیرو:چئیرمین یوسی جمبرراناادریس خاں کے بھائی وفات پا گئے۔

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو ۔چئیرمین یو سی جمبر رانا محمد ادریس خاں کے بھائی ،اور پیپلز پارٹی حلقہ کے pp184 امیدوار صوبائی اسمبلی رانا تنویر ریاض خاں کے سسرقضائے الہی سے وفات پا گئے۔ نماز جنازہ میں ،چئیرمینوں ،کونسلروں اورعوامی ،سماجی،سیاسی رہنماؤں سمیت عوام کی کثیر تعدادمیں شرکت ۔نماز جنازہ کے بعد ہزاروں سوگواروں نے انہیں انکے آبائی قبرستان سہارنکے میں سپرد خاک کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین یو سی جمبر رانا محمد ادریس خاں کے بھائی ،اور پیپلز پارٹی حلقہ کے pp184 امیدوار صوبائی اسمبلی رانا تنویر ریاض خاں کے سسر رانا محمد الیاس خاں قضائے الہی سے وفات پا گئے ۔ان کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں سہارنکے کی جنازگاہ میں ادا کی گئی جس میں چئیرمینوں ،کونسلروں اورعوامی ،سماجی،سیاسی رہنماؤں رہنماؤں سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ نمازجنازہ کے بعد مرحوم کو انکے آبائی قبرستان سہارنکے میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی تحصیل پتوکی کے صدررانا نعیم ریاض ،سینئیر نائب صدر رانا سجاد ،جماعت اسلامی ،تحریک انصاف،پی ایم ایل این،پی پی پی،سمیت دیگر سیاسی و مزہبی رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔

error: Content is Protected!!