شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / پیف چئیرمین کے عہدے میں توسیع، پیف پارٹنرز کاچئیرمین سے فیسوں میں اضافے کا مطالبہ

پیف چئیرمین کے عہدے میں توسیع، پیف پارٹنرز کاچئیرمین سے فیسوں میں اضافے کا مطالبہ

لاہور(نمائندہ خصوصی))وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کےپنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چئیرمین کے عہدے میں توسیع کے بعد پنجاب بھر سے پیف پارٹنرز نے چئیرمین پیف راجہ قمرالسلام کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ تعلیم کے میدان میں اپنا کردار اداکرتے رہیں گے۔ پیف پارٹنرز نے کہا کہ وہ اپنے اگلے تین سال میں پیف پارٹنرز کے مسائل کے حل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے۔ پیف پارٹنرز نے مطالبہ کیا ہے کہ چئیرمین صاحب بچوں کی فیس میں اضافے کا فی الفور اعلان کریں تاکہ سکول مالکان تعلیمی میدان میں اپناکردار ادا کرسکیں۔ پچھلے کئی سال سے پیف پارٹنرز کو دلاسے دیے جارہے ہیں مگر ابھی تک فیس میں اضافہ نہیں کیا گیا۔راجہ صاحب اپنی توسیع کے ساتھ ساتھ فیس میں اضافے کا اعلان کریں

error: Content is Protected!!