شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / اپوزیشن اتحاد کے صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب

اپوزیشن اتحاد کے صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب

اسلام آباد(بیوروچیف)اپوزیشن اتحاد کے صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے اور انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے مقرر کردہ پریزائیڈنگ آفیسر سردار یعقوب ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس دوران خفیہ رائے شماری کے ذریعے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخابی عمل ہوا۔تمام اراکین نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لئے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیا اور ووٹنگ تقریباً پونے 6 بجے مکمل ہوئی۔پریزائیڈننگ آفیسر سرداریعقوب ناصر نے اپنا آخری ووٹ کاسٹ کیا۔ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی جو مکمل ہونے پر صادق سنجرانی کی بطور چیئرمین سینیٹ کامیابی کا اعلان ہوا۔پریذائیڈنگ آفیسر سردار یعقوب ناصر نے صادق سنجرانی کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے کل 103 ووٹ ڈالے گئے جو تمام درست قرار پائے جب کہ ان میں سے صادق سنجرانی نے 57 ووٹ حاصل کیے۔اپوزیشن اتحاد کے صادق سنجرانی کو تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان اور بلوچستان کے آزاد سینیٹرز کی حمایت حاصل تھی۔صادق سنجرانی کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے راجہ ظفر الحق نے 46 ووٹ حاصل کیے۔مسلم لیگ (ن) اور اس کے اتحادیوں کے نامزد امیدوار راجا ظفرالحق کو نیشنل پارٹی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، مسلم لیگ فنکشنل، جماعت اسلامی اور فاٹا سے 2 آزاد ارکان کی حمایت حاصل تھی۔نو منتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پریذائیڈنگ آفیسر سردار یعقوب ناصر نے حلف لیا۔

error: Content is Protected!!