شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:وپڈا سب ڈویژن سرفراز نگراورفیڈردیناناتھ کی نااہلی کی وجہ سے 90 ہزار روپے مالیت کی گائے ہلاک

بھائی پھیرو:وپڈا سب ڈویژن سرفراز نگراورفیڈردیناناتھ کی نااہلی کی وجہ سے 90 ہزار روپے مالیت کی گائے ہلاک

بھائی پھیرو(نامہ نگار)وپڈا سب ڈویژن سرفراز نگر اور فیڈر دینا ناتھ کی نا اہلی کی وجہ سے 90 ہزار روپے مالیت کی گائے ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز واپڈا سب ڈویژن سرفراز نگر کی حدود میں کھمبے میں کرنٹ آنے سے محنت کش کی ایک گائے جس کی مالیت 90 ہزار کے قریب تھی ہلاک ہو گئی اور 4 بھینسیں شدید زخمی ہوئیں۔ نواحی گاؤں توحید آباد(بت) گاؤں کے شہری ملک ملک محمد رفیق نے بتایا کہ اس کے گھر اور محلے میں لگے پول زنگ آلود ہونے کی وجہ سے ٹیڑھے میڑھے ہو چکے ہیں اور ان پر لگی تاریں بھی بوسیدہ ہوکر لٹک رہی ہیں اور کم اونچائی کی تاریں ہر گزرنے والے کیلیے موت کا پھندہ بن چکی ہیں ۔ ایس ڈی او سرفراز نگر سب ڈویژن اور لائن سپرنٹنڈنٹ کو فیڈر دیناناتھ کے بارے بار بار کہنے کے باوجود لوہے کا پول تبدیل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے بجلی کے پول میں شدید کرنٹ آ گیا، محلے کے کئی بچے کرنٹ کی زد میں آ گئے، راستے میں گزرتے ہوئے جانور بھی متاثر ہوئے جن میں ایک گائے بھی ہلاک ہو گئی، علاقے کے متاثرین واپڈا سب ڈویژن سرفراز نگر کے ایس ڈی او کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ اہل علاقہ نے متعدد بار ایکسین، ایس ڈی او کو شکایت کی کہ بجلی کے لوہے والے پول میں کرنٹ آتا ہے لیکن ان سب کے کانوں تک جوں نہیں رینگی۔ اور آج گاؤں کے محنت مزدوری سے کمائی گئی محنت کش کی 90 ہزار روپے مالیت کی گائے ہلاک ہو گئی۔ اہل علاقہ کا اعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ ایس ڈی او، لائن سپرنٹنڈنٹ اور دیگر ذمہ دار کے خلاف کارروائی کرکے نقصان پورا کیا جائے، اور واپڈا حکام سے مطالبہ ہے کہ لوہے کا پول تبدیل کر کے سیمنٹ کا پول نصب کیا جائے۔

error: Content is Protected!!