شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پاکستان کرکٹ ٹیم کادورہ انگلینڈ اور آئر لینڈ ،تربیتی کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

پاکستان کرکٹ ٹیم کادورہ انگلینڈ اور آئر لینڈ ،تربیتی کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ اور آئر لینڈ کیلئے تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ، تربیتی کیمپ آج بروز بدھ سے شروع ہو گا جو 15اپریل تک جاری رہے گا ۔ اعلان کردہ کھلاڑیوں میں کیمپ میں کپتان سرفراز احمد،شاہین شاہ شنواری ، موسی خان ،محمد رضوان،فہیم اشرف،حسین طلعت ،راحت علی،میرحمزہ ،فخرزمان،عثمان صلاح الدین،فواد عالم ،اسد علی ،امام الحق ،اظہرعلی،سمیع اسلم،حارث سہیل،اسد شفیق،بابراعظم ،بلال آصف ، شاداب خان ، محمد عامر ، حسن علی سمیت دیگر شامل ہیں ۔وہا ب ریاض اور محمد حفیظ کو شامل نہیں کیا گیا ۔ یاسر شاہ اور شان مسعود انجری کے باعث کیمپ میں حصہ نہیں لیں گے ۔ سرفراز احمد کی قیادت میں حتمی اسکواڈ کا اعلان 16 اپریل کو متوقع ہے۔ شاہینوں کا آئرلینڈ کے خلاف اولین اور واحد ٹیسٹ 11مئی کو ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد سرفراز الیون 24 مئی سے انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

error: Content is Protected!!