شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پاکستان ، آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان سہ ملکی سیریز کے شیڈول کا اعلان

پاکستان ، آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان سہ ملکی سیریز کے شیڈول کا اعلان

اسلام آباد(نمائندہ سپورٹس) پاکستان،آسٹریلیا اورزمبابوے پر مشتمل سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے سہ فریقی سیریز رواں سال یکم جولائی سے زمبابوے کے دار الحکومت ہرارے میں شروع ہوگی۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تینوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف دو، دو میچز کھیلیں گے۔ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل آٹھ جولائی کو کھیلا جائے گا۔سہ فریقی سیریز کے بعد پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز بھی کھیلی جائے گی۔خیال رہے کہ سہ فریقی ٹورنامنٹ سے قبل گرین شرٹس آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔

error: Content is Protected!!