شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / روس تیار رہے ہمارے میزائل آرہے ہیں ، ٹرمپ کی دھمکی پرروس کا بھی زوردار جواب

روس تیار رہے ہمارے میزائل آرہے ہیں ، ٹرمپ کی دھمکی پرروس کا بھی زوردار جواب

اسلام آباد(ڈیسک نیوز )ہمارے میزائل آرہے ہیںجو عمدہ ، جدید اور سمارٹ ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو بڑی دھمکی دیدی ، ہم تیار ہیں ،امریکی صدر کے کے بیان پر روس کی جانب سے بھی واضح پیغام جاری ۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ اور روس کشیدگی تاریخ کی سب سے بدترین سطح پر آگئی ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹر پیغام جس میں انہوں نے روس کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ ”روس کہتا ہے کہ وہ شام کی جانب فائر کیے گئے تمام میزائل کو مار گرائے گا۔ تو روس تیار ہوجائے، کیوں کہ وہ آرہے ہیں، عمدہ، جدید اورسمارٹ“۔ٹرمپ نے یہ بھی لکھا کہ روس کو گیس حملہ کرنے والے شخص کا ساتھ نہیں دینا چاہیے تھا جو اپنے لوگوں کو قتل کرتا ہے اور خوش ہوتا ہے۔امریکی صدر نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ امریکا اور روس کے تعلقات تاریخ کی بدترین سطح پر آگئے ہیں جس میں سرد جنگ کا دور بھی شامل ہے۔دوسری جانب امریکی صدر کے ٹویٹ کے جواب میں روسی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ ”امریکہ دھمکیاں نہ دے ہم تیار ہیں ، بہتر ہو گا امریکی سمارٹ میزائل دہشتگردوں کے خلاف استعمال ہوں

error: Content is Protected!!