شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / قومی کرکٹ کوچ مکی آرتھر مستقبل کی ٹیم تشکیل دینے پریقین رکھتے ہیں

قومی کرکٹ کوچ مکی آرتھر مستقبل کی ٹیم تشکیل دینے پریقین رکھتے ہیں

لاہور(نمائندہ سپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر مستقبل کی مضبوط ٹیم بنانا چاہتے ہیں۔جس کی وجہ سے کامران اکمل،سہیل خان اوراب وہاب ریاض کی جگہ نہیں رہی۔فخرزمان اور فہیم اشرف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلئےجائیں گے۔قومی کرکٹ کوچ مکی آرتھر مستقبل کی ٹیم تشکیل دینے پریقین رکھتے ہیں۔اس مقصد کےلئے وہ آزمائے ہوئے کھلاڑیوں  کومزید مواقع دینے کے بجائے نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کومنتخب کرنے کے حامی ہیں۔اسی وجہ سے سہیل خان،کامران،اکمل ،محمد حفیظ اور اب وہاب ریاض ان کے معیار پرپورے نہیں اترے۔ڈومیسٹک کرکٹ میں کئی سال سے شاندارپرفارمنس دینے والے فواد عالم کے انتخاب کابھی کوئی امکان نہیں۔ فواد عالم کوبھی عمراکمل اوراحمدشہزاد کی طرح اب ڈومیسٹک کرکٹ پرانحصارکرنا پڑے گا۔مکی آرتھر کاکہنا ہے کہ پاکستان میں بےپناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔باربارناکام کھلاڑیوں کوچانس دینے کے بجائے وہ باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو کھلانے پریقین رکھتے ہیں،جو کئی سال ٹیم کے کام آئیں گے اورمستقبل کی مضبوط ٹیم تشکیل دےسکیں گے۔اسی لئے دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ میں اوپنرفخرزمان اورآل راؤنڈر فہیم اشرف کوٹیم میں شامل کیاجارہاہے.اوپنرٹیم کوجارحانہ آغاز دیں گےجبکہ آل راؤنڈر بولنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بھی مفید ثابت ہوں گے۔

error: Content is Protected!!