شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / لاہور:گالیاں اورگولیاں انصاف پراثراندازنہیں ہوں گی۔محمدناصراقبال خان

لاہور:گالیاں اورگولیاں انصاف پراثراندازنہیں ہوں گی۔محمدناصراقبال خان

لاہور(پریس ریلیز) ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،چیف آرگنائزر میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ ، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدورتنویرخان، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، ندیم اشرف ،سلمان پرویز،روحی کھوکھر ،مرکزی نائب صدور ناصرچوہان ایڈووکیٹ ، ممتازاعوان ،محمدشاہدمحمود ،صدر پنجاب محمدیونس ملک ،صدرنیویارک محمد جمیل گوندل، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن ،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ گالیاں اورگولیاں انصاف پراثراندازنہیں ہوں گی۔آزاد،منظم اورمتحرک عدلیہ ریاست ،سیاست ،صحافت ،جمہوریت،معاشرت اورمعیشت کے مفادمیں ہے۔عدلیہ اورججوں کامیڈیاٹرائل کرنیوالے حدسے تجاوزنہ کریں۔آزادعدلیہ کے ہرایک باضمیر منصف نے کسی دباؤمیں آئے بغیر انصاف کی فراہمی اورفراوانی کابیڑہ اٹھایا ہے ۔عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس اعجاالاحسن کی رہائشگاہ پرفائرنگ قابل مذمت ہے،ہیومن رائٹس موومنٹ کے ارکان سراپااحتجاج ہیں۔پاکستان کی آزادعدلیہ اورججوں کوتنہایاکمزور نہ سمجھاجائے ۔پاکستان کے عوام آج بھی آزادعدلیہ سمیت ریاستی اداروں کی پشت پرکھڑے ہیں۔ وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان ،میاں محمدسعیدکھوکھراورمحمدرضاایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ عدالت عظمیٰ بارایسوسی ایشن کی منتخب قیادت کی طرف سے جسٹس اعجاالاحسن کی رہائشگاہ پرفائرنگ کیخلاف آج عدالتی بائیکاٹ کافیصلہ درست ہے ،ہم اس اقدام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔فائرنگ میں ملوث شرپسندعناصر اوراس واقعہ کے ماسٹر مائنڈ کوبے نقاب کرکے قرارواقعی سزادی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ججوں اور عدالت پرحملے درحقیقت ریاست اورقومی ضمیر پرحملے کے مترادف ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا کاکوئی ملک عدالتی نظام کی کمزوری کامتحمل نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کیلئے عدالت عظمیٰ کی حالیہ اصلاحات قابل قدر ہیں،نظام عدل پرعوام کے اعتمادکی بحالی کاکریڈٹ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اوران کے ٹیم ممبرز کوجاتا ہے ۔شہریوں کو بیمار شعبہ صحت کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑاجاسکتا ،عدالت عظمیٰ کی شعبہ تعلیم ،صحت کی بحالی سمیت شہریوں کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کی جانیوالی اصلاحات بجاطورپردرست اوردوررس ہیں۔عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس اعجاالاحسن کی رہائشگاہ پرفائرنگ کرنیوالے عناصر کودنیا کی کوئی طاقت قانون کی گرفت اورمنطقی انجام سے نہیں بچاسکتی ۔

error: Content is Protected!!