شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / للیانی:میاں محمد نواز شریف ایک سوچ اور نظریہ کا نام ہے،چوہدری سلمان حنیف

للیانی:میاں محمد نواز شریف ایک سوچ اور نظریہ کا نام ہے،چوہدری سلمان حنیف

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) محمد نواز شریف کی تا حیات نا اہلی کا فیصلہ سابقہ فیصلوں کی ایک کڑی ہے جو کہ پچھلے کچھ عرصہ سے ان کے خلاف دئیے جارہے ہیں،میاں محمد نواز شریف کسی حکومتی عہدے کا محتاج نہیں ہے بلکہ میاں محمد نواز شریف ایک سوچ اور نظریہ کا نام ہے اسی سوچ اور ویژن کی بدولت وہ پوری قوم کے قائد ہیں جنہوں نے یہ مقام پاکستانی عوام کی بے لوث خدمت اور عوام دوست پالیسیاں ترتیب دیکر حاصل کیا ہے، ان خیالات کا اظہار ایم این اے مسلم لیگ ن این اے 138چوہدری سلمان حنیف خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے اس طرح کے فیصلوں کے متعلق پہلے ہی قوم کو آگاہ کر دیا تھا انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف ایک جانبدارانہ احتساب کا عمل جاری ہے اور میاں محمد نواز شریف کا پاکستانی سیاست سے کردار ختم کرنے کی ناکام کوششیں کی جار ہی ہیں مگر جس طرح میاں نواز شریف کو ملکی سیاست سے آؤٹ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اسی اسی طرح ان کی مقبولیت عوام میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے،

error: Content is Protected!!