شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / آج شعبان کا چاند نظر نہیں آیا۔ یکم شعبان المعظم بدھ 18اپریل کو ہوگی

آج شعبان کا چاند نظر نہیں آیا۔ یکم شعبان المعظم بدھ 18اپریل کو ہوگی

اسلام آباد(بیوروچیف) رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کے مطابق آج شعبان کا چاند نظر نہیں آیا۔ یکم شعبان المعظم بدھ 18اپریل کو ہوگی جبکہ شب برات یکم مئی کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہوگی۔چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شعبان المعظم کے چاند نظر آنے یا آنے کے حوالے سے شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں موصول شہادتوں کے بعد اس بات کا اعلان کیا گیا کہ کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی بھی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد اعلان کیا گیا کہ یکم شعبان المعظم 18اپریل بروز بدھ کو ہوگی جبکہ شب برات یکم مئی بروز منگل اوربدھ کی درمیانی شب ہوگی۔

error: Content is Protected!!