شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:مہندی لگانے کے بہانے گھربلا کرچھ مسلح افراد کاشادی شدہ عورت سے گینگ ریپ

بھائی پھیرو:مہندی لگانے کے بہانے گھربلا کرچھ مسلح افراد کاشادی شدہ عورت سے گینگ ریپ

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔گینگ ریپ ۔مہندی لگانے کے بہانے گھر بلا کرشراب کے نشہ میں دھت چھ مسلح افراد کا شادی شدہ عورت سے باری باری گینگ ریپ۔ساری رات زبردستی عورت کو بھی شراب پلاتے اور باربار زیادتی کرتے رہے۔حوا کی بیٹی واسطے دیتی رہی مگر شیطانوں نے ایک نہ سنی ۔تھانہ صدر میں مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں بنگہ بلوچاں کی رہائشی شادی شدہ عورت سونیا بی بی کو اسی گاؤں کے ایک اوباش اسلم نے مہندی لگانے کے بہانے دو عورتوں کے ذریعے اپنے گھر بلایا اور موقع پاکر سونیا کو ایک کمرے میں بند کر لیا۔بعد میں ملزمان اسلم،ظہور،سیف ،ارشد،آصف اور ایک نامعلوم مسلح ہوکر ہاتھوں میں شراب کی بوتلیں پکڑے آئے اور آتے ہی گن پوائینٹ پر سونیا کو مادر زاد برہنہ کرکے اسے زبردستی شراب پلائی اور ناچنے پر مجبور کرتے رہے۔نہ ناچنے پر ملزمان نے سونیا سے باری باری زیادتی کرنی شروع کر دی اور ساری رات شیطانی کھیل کھیلتے رہے۔سونیا ان کو خدا اور رسول کے واسطے دیتی رہی مگر شیطانوں نے اسکی ایک مانی اور رات بھر اسکے جسم کو نوچتے رہے۔تھانہ صدر بھائی پھیرو میں مقدمہ درج۔

error: Content is Protected!!