شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / سابق ہاکی اولمپئین منصور احمد انتقال کر گئے

سابق ہاکی اولمپئین منصور احمد انتقال کر گئے

کراچی (نمائندہ سپورٹس)سابق ہاکی اولمپیئن منصور احمد انتقال کر گئے۔نجی ٹی وی  کے مطابق49 سالہ عالمی شہرت یافتہ گول کیپر منصور احمد گزشتہ کئی ماہ سے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں زیرعلاج تھے،ان کا دل صرف 20 فیصد کام کر رہا تھااور ان کے دل میں 7 اسٹنٹس ڈالے جا چکے تھے جب کہ گردوں اور پھیپھڑوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیاتھاجس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں ہارٹ ٹرانسپلانٹ(دل کی پیوندکاری)کا مشورہ دے رکھا تھا۔حالت بگڑنے پرانہیں وارڈ سے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کیا گیا تھا ،ان اکے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات سمیت کھیلوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور ان کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔

error: Content is Protected!!