شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:دو گروپوں میں شدید فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ

بھائی پھیرو:دو گروپوں میں شدید فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔دو گروپوں میں شدید فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ۔کئی افراد زخمی۔ایک شدید ذخمی کو لاہورہسپتال ریفر کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو ارائیں سروس سٹیشن کے قریب آ صف گروپ اور زبیر گروپ کے درمیان دوکان کے بارے جھگڑا چلا آرہا تھا۔گزشتہ روز ان دونوں گروپوں کے درجنوں افراد مسلح ہو کر ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے لگے۔شدید فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ بنا رہا اور فائرنگ کے نتیجہ میں ایک نوجوان ظفرشدید ذخمی اور تین دوسرے شخص زخمی ہوگئے۔ شدید زخمی کو لاہور ریفر کر دیا گیا۔پتہ چلا ہے کہ جس وقت فائرنگ ہوئی اس وقت پولیس بھی موقع پر موجود تھی۔دونوں پارٹیوں نے مقامی پولیس سے رابطہ کر رکھا ہے۔مزید تفصیلات پولیس کی کاروائی کے بعد منظر عام پر آئیں گی

error: Content is Protected!!