شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / پنجاب اور بلوچستان کے بجٹ آج پیش کیے جائینگے

پنجاب اور بلوچستان کے بجٹ آج پیش کیے جائینگے

لاہور(پاک نیوز) پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب کو جبکہ رقبے کےلحاظ سے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کا بجٹ آج پیش کیاجارہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں بجٹ خواتین پیش کررہی ہیں۔بلوچستان کے بجٹ کا ہجم3کھرب 48 ارب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ ترقیاتی اخراجات کی مد میں85 ارب 6 کروڑ رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں 2کھرب 64 ارب رکھنے کی تجویزہے۔ اس کے علاوہ 8 ہزار سے زائد نئی اسامیوں کی تجویز ہے۔بجٹ صوبائی مشیر خزانہ ڈاکٹر رقیہ ہاشمی پیش کریں گی۔پنجاب حکومت بھیی آج چار ماہ کا بجٹ پیش کررہی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث آئندہ 4 ماہ کا بجٹ پیش کریں گی جس کا کُل حجم 200 ارب روپے سے زائد ہوگا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس 12 بجے ہوگا جس میں صوبائی وزیر خزانہ بجٹ تقریر کریں گی جب کہ اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کا امکان ہے۔

error: Content is Protected!!