شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / نواز شریف کا بیان بھارتی میڈیا نے غلط انداز میں اچھالا، وزیراعظم کی پریس کانفرنس

نواز شریف کا بیان بھارتی میڈیا نے غلط انداز میں اچھالا، وزیراعظم کی پریس کانفرنس

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے ان الفاظ کی مذمت کی ہے جو غلط پیش کیے گئے۔ میاں صاحب نے اپنے بیان کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کبھی  نہیں کہا کہ حملہ  آور پاکستان سے گئے تھے۔وزیراعظم ہاﺅس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان نے کبھی دہشتگردی کیلئے اپنی سرزمین استعمال ہونے نہیں دی۔ ہمیں بھارتی پروپگینڈے کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ نوازشریف کے ایک لمبے انٹرویو میں سے نان اسٹیٹ ایکٹرز کے حوالے سے تین لائنوں کو اچھالا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں غلط فہمیاں بڑھ گئی تھیں۔ سول ملٹری تعلقات وہیں کھڑے ہیں جہاں جمعہ کو کھڑے تھے۔ تناؤ پیدا ہوتے رہتے ہیں، حقائق سامنے آتے ہیں تو تناؤ ختم ہوجاتے ہیں۔ مجھے کوئی کھینچ رہا ہے اور نہ کسی کو کھینچنے کی اجازت ہے۔ وضاحتی بیان دینے کا فیصلہ میرا اپنا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف میرے کل بھی لیڈر تھے، آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔ نوازشریف کو تین دفعہ ووٹ دیا اور آگے بھی دوں گا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ خلائی ہو یا زمینی مخلوق، ہم الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے۔

error: Content is Protected!!