شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / جس نے پوری دنیا کی مخالفت مول لے کر ایٹمی دھماکے کیے، کیا غدار ایسے ہوتے ہیں؟مریم نواز

جس نے پوری دنیا کی مخالفت مول لے کر ایٹمی دھماکے کیے، کیا غدار ایسے ہوتے ہیں؟مریم نواز

بونیر(پاک نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور ہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہے کہ جس شخص کو تین بار وزیراعظم منتخب کیا، جس نے پوری دنیا کی مخالفت مول لے کر ایٹمی دھماکے کیے، کیا غدار ایسے ہوتے ہیں؟بونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ کارگل میں وزیراعظم سے پوچھے بغیر چڑھائی کردی تھی اور سینکڑوں فوجی جوان شہید ہوئے تھے۔ اس جنگ میں سارا الزام اپنے سر پر لینے والا اور فوج کے آگے ڈھال بن کر کھڑا ہونے والا غدار ہو سکتا ہے؟مریم نواز نے کہا کہ کیا اقوام متحدہ میں برہان وانی اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت پیش کرنے والا غدار ہو سکتا ہے؟ ضرب عضب اور رد الفساد کے آپریشن کو لیڈ کرنے والا غدار ہو سکتا ہے؟ کیا بلوچستان کی محرومیوں سے دور کرنے والا غدار ہوسکتا ہے؟انہوں نے کہا کہ اتنا بڑا تو بونیر بھی نہیں جتنا بڑا جلسہ ہوگیا، موسم خراب تھا لیکن میں اور میاں صاحب پانچ گھنٹے کا سفر کر کے عوام کے پاس آئے۔ عوام کی نواز شریف سے محبت ہر آنے والے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے، اسے کم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔مریم نواز نے کہا کہ جلسے میں نوجوانوں کو دیکھ کر امید ہو گئی ہے کہ یہ ووٹ کو عزت دلا کر رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے ووٹ سے منتخب ہونے والے وزیراعظم پر غداری کے فتوے منظور ہیں۔ دو دن سے میڈیا پر کیا چل رہا ہے، اسے دیکھ کر ہنسی آتی ہے اور کبھی ان کی حالت پر رحم آتا ہے۔

error: Content is Protected!!