شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / رمضان المبارک کا چاند، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

رمضان المبارک کا چاند، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

ویب ڈیسک(پاک نیوز) پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا۔اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کریں گے اس کے علاوہ صوبائی اورضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اُن کے متعلقہ علاقوں میں ہوں گے۔اجلاس میں رمضان المبارک کا چاند نظرآنے یا نہ آنے کے بارے میں اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کمیٹی کریں گے۔چاند کی رویت کے حتمی اعلان کیلئے ملک بھر سے اطلاعات اورشواہد مرکزی رویت ہلا ل کمیٹی کو بھیجی جائیں گی۔سیکرٹری رویت ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی نے بدھ کے روز رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چاند کی پیدائش منگل کی شام چار بج کر اڑتالیس منٹ پر ہوگی، چھبیس گھنٹے کی عمر کے بعد چاند موسم صاف ہونے کی صورت میں ملک بھر دیکھا جا سکے گا۔

error: Content is Protected!!