شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پھولنگر،جمبراوردیگردیہی علاقوں میں پرائیویٹ سکولز مالکان نے حکومت کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا

پھولنگر،جمبراوردیگردیہی علاقوں میں پرائیویٹ سکولز مالکان نے حکومت کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا

پھولنگر(نامہ نگار) پنجاب حکوم کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کرنے کے باوجود پرائیویٹ سکولز نے ابھی چھٹیاں نہیں کی۔ پھولنگر، جمبر اور گردنواح میں ابھی تک سکول کھلے ہوئے ہیں۔ ضلع قصور کی محمکہ ایجوکیشن کی انتظامیہ آنکھیں بند کرکے گھر بیٹھی ہوئی ہے۔ ایک سروے کے مطابق پھولنگر، جمبر ، سرائے مغل اور دیگر دیہی علاقوں میں ابھی تک پرائیویٹ سکٹر نے سکولوں کی چھٹیاں نہی کیں۔ محمکہ ایجوکیشن کی طرف سے بھی ابھی تک ضلع قصور میں کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔بچوں کے والدین نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

error: Content is Protected!!