شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / موٹروے بنانا کونسا مشکل کام ہے اصل کامیابی تو قوم بنانا ہے،عمران خان

موٹروے بنانا کونسا مشکل کام ہے اصل کامیابی تو قوم بنانا ہے،عمران خان

اسلام آباد (پاک نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موٹروے بنانا کونسا مشکل کام ہے اصل کامیابی تو قوم بنانا ہے ہم پسماندہ طبقے کو اوپر لاکر پاکستان کو فلاحی مملکت بنائیں گے۔نوازشریف جہاں جاتے ہیں وہاں موٹر وے بنانے کا اعلان کردیتے ہیں، چیرمین پی ٹی آئیاسلام آباد میں پی ٹی آئی کی ممکنہ حکومت کے پہلے 100 دن کا ایجنڈہ پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوازشریف جہاں جاتے ہیں وہاں موٹر وے بنانے کا اعلان کردیتے ہیں۔کبھی نیلسن منڈیلا نے ایسی بات نہیں کی تھی لیکن نوازشریف موٹروے بنانے کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں حالانکہ موٹروے تو کسی کو بھی پیسے دے کر بنوائی جاسکتی ہےاس لیے موٹر وے نہیں قوم بنانا مشکل کام ہے، نواز شریف کے کیوں نکالا کا مطلب یہ ہے کہ تمھاری ہمت کیسے ہوئی مجھے نکالنے کی۔عمران خان نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو ازسرنو پالیسیاں ترتیب دے کر بیوروکریسی کو غیر سیاسی کریں گے ہماری ساری پالیسیاں صرف ایک چھوٹے سے طبقے کیلئے ہیں کیونکہ پسماندہ طبقے کو اوپر لاکر پاکستان کو فلاحی مملکت بنائیں گے ہم سرکاری اداروں میں میرٹ لے کرآئیں گے، سزا اور جزا کا نظام لائیں گے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے سی پیک ایک بہترین موقع ضرور ہے تاہم سی پیک سے بھی زیادہ اوور سیز پاکستانی مدد گار ثابت ہوں گے، سمندر پار پاکستانی ہماراسب سے بڑا سرمایہ ہیں جنہیں گوررننس بہتر بناکر ملک میں سرمایہ کاری کے لیے آمادہ کیا جاسکتا ہے۔پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے لوگوں کو شرم آنی چاہیئے جو کہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں درخت نہیں لگے،تنقید کرنے والے بذات خود ان جگہوں کا دورہ کریں جہاں ہم نے درخت لگائے جب کہ پنجاب حکومت نے درخت کاٹ کاٹ کر بڑے بڑے جنگلوں کو چھوٹا کر دیا۔

error: Content is Protected!!