شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو: پولیس نے چھاپہ مارکرمل مزدوروں اورسکولوں میں سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار

بھائی پھیرو: پولیس نے چھاپہ مارکرمل مزدوروں اورسکولوں میں سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔تھانہ صدر پولیس نے چھاپہ مار کر مل مزدوروں اور سکولوں میں سپلائی کرنے والا منشیات کا بدنام ترین ریکارڈ یافتہ سمگلر گرفتار کرکے منشیات کی بھاری مقدار بر آمد کر لی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرپولیس کے علاقے میں موضع اولکھ بنگہ کا منشیات کا سمگلر کافی عرصہ سے منشیات کی سمگلنگ کا مکروہ دھندہ کر رہا تھا ۔گزشتہ روزایس ایچ او صدر محمد اسلم بھٹی کو مخبری ہوئی تو انہوں نے ایک پولیس پارٹی کوسمگلر کے پیچھے روانہ کیا جنہوں نے اولکھ بنگہ کے قریب لوگوں کو منشیات فروخت کرتے شفیق کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اسکے قبضہ سے 2000گرام چرس برآمد کر لی۔مقدمہ درج کرکے سمگلر کو گرفتار کرلیا۔ملزم کافی عرصہ سے منشیات سمگل کرکے مل مزدوروں اور سکولوں میں سپلائی کرکے نئی نسل تباہ کر رہا تھا تھااور ملزم پر منشیات اور ناجائز اسلحہ کے کئی مقدمات درج ہیں۔

error: Content is Protected!!