شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / لاہور:تباہ حال سیوریج سسٹم،الغنی سٹریٹ کوگندے پانی کی نہربنے دس سال گزرگئے

لاہور:تباہ حال سیوریج سسٹم،الغنی سٹریٹ کوگندے پانی کی نہربنے دس سال گزرگئے

لاہور( امتیاز شاکر )کاہنہ،تباہ حال سیوریج سسٹم،الغنی سٹریٹ کوگندے پانی کی نہربنے دس سال گزرگئے۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے انتخابی حلقے کے اہم ترین علاقہ الغنی سٹریٹ کچاشہزادہ روڑکاہنہ نوکے مکین چیئرمین یوسی 248ملک جاویداقبال،ن لیگی رہنمارانامبشراقبال اورمتعلقہ کونسلرشفیق مغل کے گھر،دفاتراورڈیروں کے چکرلگالگاکرہارگئے،چیئرمین یوسی248کوترس آیانہ رانامبشراقبال کے وعدے وفاہوئے اورنہ ہی متعلقہ کونسلرنے فریادسنی۔الغنی سٹریٹ کے رہائشی ریاست علی،مشتاق نائی،ارشد،علی،رضا،مقصود،آصف،اقبال،الیاس اوردیگرخواتین نے پریس کلب کاہنہ کے باہر شدیداحتجاج کرتے ہوئے میڈیاکوبتایاکہ گزشتہ بیس سال سے الغنی سٹریٹ کے رہائشی اپنی مدد آپ گلی کے سیوریج اورسولنگ کی تعمیرومرمت کاکام کرتے آرہے ہیں جبکہ گزشتہ پانچ سال سے کمرتوڑمہنگائی نے سیاستدانوں کی منتیں کرنے پرمجبورکردیاہے ۔شہریوں نے بتایاکہ چیئرمین یوسی ملک جاویداقبال کے سامنے درجنوں مرتبہ یہ مسئلہ پیش کیاپرانہوں کبھی بھی سنجیدگی دیکھائی نہ کبھی گلی دیکھنے آئے جبکہ رانامبشراقبال اورمتعلقہ کونسلرشفیق مغل نے بھی کئی بارگلی میں سیوریج اورپی سی سی کی تعمیرکاکام جلد شروع کروانے کے وعدے کئے پرافسوس کہ آج تک کسی وعدے کے وفاہونے کاوقت نہیں آیا۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے اپیل کی کہ وہ خودتوجہ کریں اورجلدالغنی سٹریٹ کاسیوریج اورپی سی سی تعمیرکروائیں

error: Content is Protected!!