شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی ٹیم دباؤ کا شکار ہوگی ٗسرفراز احمد

پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی ٹیم دباؤ کا شکار ہوگی ٗسرفراز احمد

لندن (نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم فیورٹ کی حیثیت سے پاکستان کے خلاف سیریز شروع کرے گی جس کے باعث میزبان ٹیم پر دباؤ زیادہ ہوگا۔ایک انٹرویومیں سرفراز احمد نے کہا کہ انہوں نے پاکستانی کرکٹرز سے کہا ہے کہ وہ بے خوف ہوکر کھیلیں اور کسی کے دباؤ میں نہ آئیں۔انہوں نے کہاکہ نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل یہ ٹیم اگر اپنی اہلیت کے مطابق کھیلی تو انگلینڈ کو اپ سیٹ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔یاد رہے آج کپتان سرفراز اپنی 35ویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں

error: Content is Protected!!