شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پریس کلب بھائی پھیرو کا تعزیتی اجلاس.صحافی میاں عامر کےسسر اورطارق بندیشہ کی والدہ کی وفات پراظہار افسوس

پریس کلب بھائی پھیرو کا تعزیتی اجلاس.صحافی میاں عامر کےسسر اورطارق بندیشہ کی والدہ کی وفات پراظہار افسوس

بھائی پھیرو(نامہ نگار)پریس کلب بھائی پھیرو کا تعزیتی اجلاس.سینئیر صحافی میاں عامر کے سسر اور طارق بندیشہ کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس. اور دعائے مغفرت ۔تفصیلات کے مطابق پریس کلب بھائی پھیرو کا ایک تعزیتی اجلاس صدر پریس کلب میاں خالد رفیق کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پریس کلب کے سرپرست اعلی حاجی محمد رمضان،سینئر صحافیوں و عہدیداران ملک عبد الحفیظ شاہد ، ڈاکٹر لیاقت علی، وارث علی جوئیہ، گلزار احمد ملک،سید آصف جمیل نقوی،ملک شہزاد علی بابر، ظہور احمد ساجد ،شیخ طارق رفیق ،محمداسماعیل ،یاسین یاس ، عبدالستار ساقی،بشیر بھٹی،افضل شاغف،وقاص،سردارتوقیر ڈوگر اور دیگرنے شرکت کی ۔اجلاس میں پریس کلب مانگاکے سینئیر صحافی میاں عامر کے سسر اور طارق بندیشہ کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیا۔پریس کلب بھائی پھیرو کے سرپرست اعلی حاجی محمد رمضان نے کہا کہ والدہ اور سسرکے رشتے بے لوث محبت کے رشتے ہیں اوران کا خلا بڑی مشکل سے پرہوتا ہے اللہ تعالی سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔اجلاس میں مرحومین کی مغفرت کیلیے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعائے مغفرت کی گئی۔ اجلاس میں حادثہ میں شدید زخمی پریس کلب سندر کے صدر چوہدری رحمت علی کیلیے صحت کی دعا بھی کی گئی۔

error: Content is Protected!!