شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / بیت اللہ شریف بالائی منزل سے کودکرخودکشی کرنے والا شخص مراکشی نزاد فرانسیسی تھا

بیت اللہ شریف بالائی منزل سے کودکرخودکشی کرنے والا شخص مراکشی نزاد فرانسیسی تھا

مکہ مکرمہ(ڈیسک نیوز)بیت اللہ شریف میں جمعے کے دن رات سوا 9 بجے کے قریب 26 ایک زائر نے مسجد الحرام کی بالائی منزل سے مطاف میں کود کر خودکشی کرلی۔ واقعے کے فوری بعد مسجدالحرام کی انتظامیہ نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر ابتدائی امداد دی اور فوری طور پر مسجدالحرام کے ہسپتال منتقل کیا۔لیکن سر میں گہرے زخم آنے کی وجہ سے زائر جاں بحق ہوگیا۔ سعودی پولیس کے مطابق واقعے کی مکمل انکوائری کی جارہی ہے کہ آخر کس وجہ سے زائر نے خود کشی کی۔ دوسری جانب سعودی حکام نے مطاف میں چھلانگ لگانے سے جاں بحق ہونے والے زائر کی معلومات بھی شیئر کی ہیں۔جن کے مطابق 26 سالہ شخص مراکشی نزاد فرانسیسی تھا۔18 رمضان المبارک کو عمرے کے لیے مکہ مکرمہ آیا تھا۔

error: Content is Protected!!